میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے منشیات کی اسمگلنگ ناکام بنادی

44
پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے افسران پکڑی گئی منشیات میڈیاکودکھارہے ہیں
پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے افسران پکڑی گئی منشیات میڈیاکودکھارہے ہیں

کراچی(اسٹا ف رپورٹر) پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر پسنی کے قریب استولا جزیرہ پر منشیات اسمگلنگ کے خلاف کامیاب آپریشن کیا ہے۔ پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کی جانب سے ویسٹرن میری ٹائم ریجن پر تیز رفتار کشتیوں کو تعینات کیا گیا تھا۔گزشتہ رات کو پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کی تیز رفتار کشتیوں نے استولا جزیرہ پر پہنچتے ہی بیگز میں چھپائی گئی 27کلو گرام ہیروئن برآمد کی جس کو مزید کسی مخصوص مقام پر منتقل کرنے کا منصوبہ تھا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں اس منشیات کی مالیت تقریباََ 270 ملین جو ستائیس کروڑ پاکستانی روپے بنتی ہے۔ پکڑی گئی منشیات کو قانون کے مطابق متعلقہ اداروں کے حوالے کیا جائے گا۔