پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹل سے لاش برآمد

123
فائل فوٹو - گوگل

لاہور: پنجاب یونیورسٹی لاہور کے بوائز ہاسٹل سے ایک شخص کی نعش برآمد ہوئی۔

پولیس کے مطابق ہاسٹل نمبر ایک سے 28 سالہ سہیل کی  نعش ملی ہے جو ہاسٹل کا درزی بتایا جاتا ہے ۔مقتول سہیل کا تعلق حجرہ شاہ مقیم سے تھا اور وہ لاہور میں گارڈن ٹائون فلیٹ میں رہتا تھا۔

پولیس کے مطابق اسے تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا ۔

یونیورسٹی کے طلبہ نے واقعہ  پر احتجاج کیا اور ہاسٹل انتظامیہ کے خلاف نعرے لگائے۔

پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کر دی  ۔