نیشنل اسٹیڈیم کی سیکورٹی کو حتمی شکل دے دی گئی

98
بلدیہ شرقی کی جانب سے پی ایس ایل کے حوالے سے بیوٹیفیکیشن کے بعد اسٹیڈیم روڈ تکون پارک کا ایک خوبصورت منظر
بلدیہ شرقی کی جانب سے پی ایس ایل کے حوالے سے بیوٹیفیکیشن کے بعد اسٹیڈیم روڈ تکون پارک کا ایک خوبصورت منظر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر قائد میں پی ایس ایل فور، نیشنل اسٹیڈم کی سیکیورٹی اور ٹریفک کو حتمی شکل دے دی گئی۔ 13ہزار جوان سیکورٹی کے فرائض انجام دیں گے جبکہ شائقین کرکٹ کو اسٹیڈیم پہنچانے کے لیے 5سو شٹل چلائی جائیں گے۔پی ایس ایل فور نیشنل اسٹیڈیم کی سیکیورٹی سمیت دیگر اقدامات اور انتظامات کے لیئے 13 ہزار کے قریب پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے جن میں 250کمانڈو اور خواتین پولیس اہلکار شامل ہیں۔سیکیورٹی کے پیش نظر فل ڈریس ریہرسل بھی کی گئی ہے۔سیکورٹی کو 5لئیرز میں تقسیم کیا گیا ہے اور مانیٹرنگ کے لیے کنٹرول روم بنایا گیا ہے جو سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے نگرانی کریں گے۔ شائقین کرکٹ کے لیے 4 چیکنگ پوائنٹس بنائے گئے ہیں۔اسٹیڈیم کے اندر کھانے پینے کی اشیا لانے کی اجازت نہیں ہوگی اور میچ سے دو گھنٹے قبل گیٹ بند کردیے جائیں گے۔ پانچ مختلف مقامات پر پارکنگ کی جگہ بنائی گئی ہے اورشائقین کو اسٹیڈیم تک لانے کے لیے 500 شٹل چلائی جائیں گی۔ پارکنگ یونیورسٹی روڈ پر 4 مقامات اور ڈالمیا روڈ پر غریب نواز پارک میں بنائی گئی ہے۔میچ شروع ہونے سے 3 گھنٹے قبل اسٹیڈیم روڈ کے اطراف ٹریفک کو موڑ دیا جائے گا تاہم اسٹیڈیم روڈ پر واقع اسپتال جانے والی سڑک کو کھلا رکھا جائے گا۔ کارساز سے اسٹیڈیم، ڈالمیا روڈ، حسن اسکوائر سے اسٹیڈیم والا ٹریک بھی بند رہیگا۔