سلیم ناز بریلوی کی والدہ انتقال کر گئیں‘حافظ نعیم ودیگر کا اظہار تعزیت 

163
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان سلیم ناز بریلوی کی والدہ کے انتقال پر مرحومہ کے بیٹوں ودیگر اہل خانہ سے تعزیت کر رہے ہیں
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان سلیم ناز بریلوی کی والدہ کے انتقال پر مرحومہ کے بیٹوں ودیگر اہل خانہ سے تعزیت کر رہے ہیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شاعر حریت کشمیر مرحوم سلیم ناز بریلوی کی والدہ انتقال کرگئیں ،ان کی نماز جنازہ مدینہ مسجد ایل ایریا کورنگی نمبر 4 میں ادا کی گئی ۔ نماز جنازہ میں جماعت اسلامی ضلع کورنگی کے امیر عبدالجمیل خان، نائب امیر عاشق علی خان ،سیکرٹری مرزا فرحان بیگ، امیرزون عبدالحفیظ، عمران احمد، قاسم خان ، ماجد شیخ ، منصور احمد کے علاوہ بڑی تعداد میں جماعت اسلامی اور برادر تنظیموں کے کارکنان اور اہل محلہ نے شرکت کی، بعدازاں مرحومہ کو مقامی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔ امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے سلیم ناز بریلوی کی رہائش گاہ پر جا کر ان کے بھائیوں اور صاحبزادے اسلم جاوید ،کامران ناز ،زاہد نازسے تعزیت کا اظہار کیا اور مرحومہ کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔ اس موقع پر امیر ضلع کورنگی عبدالجمیل خان ،امیر ضلع ملیر محمد اسلام و دیگر ذمے داران بھی موجود تھے ۔