ٹڈاپ انٹر ٹیکسٹائل شنگھائی ہوم ٹیکسٹائل ۔ آٹم ایڈیشن میں شرکت کرے گی

70
سابق چیف ایگزیکٹو آفیسرٹڈاپ،سرپرست اعلیٰ یوبی جی ایس ایم منیرسالگرہ کا کا کیک کاٹ رہے ہیں
سابق چیف ایگزیکٹو آفیسرٹڈاپ،سرپرست اعلیٰ یوبی جی ایس ایم منیرسالگرہ کا کا کیک کاٹ رہے ہیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی)28 سے 31 اگست 2019 تک ہونے والی انٹر ٹیکسٹائل شنگھائی ہوم ٹیکسٹائل ۔ آٹم ایڈیشن میں شرکت کرے گی۔ انٹر ٹیکسٹائل شنگھائی ہوم ٹیکسٹائل ۔ آٹم ایڈیشن ایشیاء کی معروف ہوم ٹیکسٹائل کی نمائش ہے۔ یہ نمائش ہوم ٹیکسٹائل اور ایسیسریز بنانے والے خریداروں اور سپلائرز کے لیے موثر پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے۔ کارپٹ زون قومی اور بین الاقوامی کارپٹ اور فلور کورنگ بنانے والے خریداروں اور نمائش کنندگان کی ایک بہت بڑی تعداد کو ایک جگہ جمع کرتی ہے۔ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان اس نمائش میں پاکستان پویلین کے ساتھ شرکت کرے گی۔یہ نمائش چین کی مارکیٹ کو سمجھنے اور پاکستان میں خریداروں کی تعداد کو بڑھانے میں معاون کردار ادا کرے گی۔ ٹریڈ ڈیولپمنٹ آتھارٹی آف پاکستان نمائش میں حصّہ لینے والی کمپنیوں کو رعایتی قیمتوں پر اسٹال فراہم کرے گی۔ جس کے ذریعہ پاکستان میں اپ ہو لسٹر ی، فیبرک اور ہوم ٹیکسٹائل متعلق مصنوعات جیسے بیڈنگ، ٹاولنگ، کارپٹ اور رگز، سن پروٹیکشن سسٹم، کرٹن ایسیسریز، ڈیجیٹل پرنٹنگ، اورجنل سروس ڈیزائنز اینڈ آرٹ ورک کی بر آمدات میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔ رعایت کے بعد ٹیکسٹائل اور کارپٹ دونوں کے لیے اسٹالز کی قیمت 372,000 روپے جبکہ سبسڈی کے بغیر ہر اسٹال 586,584 روپے میں دستیاب ہوں گے۔