کینیڈا پاکستان بزنس کونسل کا وفدپا کستان پہنچ گیا

364
کینیڈا پاکستان بزنس کونسل کے10رکنی وفدکا صدر سی پی بی سی سمیر ڈوسل کے ہمراہ پا کستان پہنچنے پر گرو پ فوٹو
کینیڈا پاکستان بزنس کونسل کے10رکنی وفدکا صدر سی پی بی سی سمیر ڈوسل کے ہمراہ پا کستان پہنچنے پر گرو پ فوٹو

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کینیڈا پاکستان بزنس کونسل کا 10رکنی وفد صدر سی پی بی سی سمیر ڈوسل کی سربراہی میں پا کستان پہنچ گیاہے۔گلوبل افیئر کینیڈا کے تعاون سے سی پی بی سی پاکستان میں5 روز تک انفارمیشن کمیونیکیشن ٹیکنالوجی پر محیط وفد مارچ سے بزنس سوفٹ ویئر ، تعلیم،وڈیو گیمز سمیت دیگر شعبو ں پر محیط انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی کی آ گا ہی فراہم کرے گا۔ کینیڈ ین وفد کراچی، اسلام آباد، لاہور میں جدید ترین انفارمیشن اینڈ کمیونیکشن ٹیکنالوجی کے بارے میں سیمینار سمیت لیڈرز ان اسلام آباد بزنس سمٹ میں شرکت بھی کرے گا۔