عدالت نے تیسرٹاؤن اسکیم پرکوئی ایکشن نہیں لیا،ایم ڈی اے

79
سندھ حکومت کی جانب سے سستی رہائشی اسکیم کے فارم حاصل کرنے کے لیے شہری لائن لگائے ہوئے ہیں
سندھ حکومت کی جانب سے سستی رہائشی اسکیم کے فارم حاصل کرنے کے لیے شہری لائن لگائے ہوئے ہیں

کراچی (اسٹا ف رپورٹر)ملیرڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی اے) نے سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے تیسر ٹاؤن اسکیم کے خلاف ایکشن لینے اور ایم ڈی اے کی انتظامیہ کو طلب کرنے کی خبروں کو جھوٹ قرار دے دیا۔ایم ڈی اے کے ترجمان نے ایسی تمام افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ تیسر ٹاؤن اسکیم سے متعلق سندھ ہائی کورٹ نے کوئی ایکشن نہیں لیا، ایسی افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کے لیے متعلقہ اداروں کو آگاہ کردیا گیا ہے جو ایسے لوگوں کا سراغ لگا کر انہیں قانون کی گرفت میں لانے کا اختیار رکھتے ہیں۔ترجمان نے کہاکہ بہترین عوامی مفاد میں کم آمدنی والے سندھ کے بے گھر شہریوں کی بھلائی کے لیے صوبائی حکومت کی ہدایت پر ایم ڈی اے نے یہ اسکیم نکالی ہے، مارکیٹ ریٹ سے انتہائی کم قیمت پر پلاٹ کی ملکیت دے کر سندھ حکومت ایک مثال قائم کر رہی ہے، ایسے وقت میں سیاسی مخالفین اس طرح کی بے سروپا افواہیں پھیلا کر شہریوں کو خوف زدہ کرہے ہیں۔