خدمت خلق فاؤنڈیشن کیس جے آئی ٹی تشکیل مگر کیوں

199

خدمت خلق فاؤنڈیشن منی لانڈرنگ کیس میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دے دی ۔

کراچی کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے روبرو خدمت خلق فاؤنڈیشن منی لانڈرنگ سے متعلق سماعت ہوئی۔ ایم کیو ایم کے سابق سینیٹر احمد علی اور ایف آئی اے حکام عدالت میں پیش ہوئے۔

تفتیشی افسر نے بتایا کہ منی لانڈرنگ کیس میں جے آئی ٹی تشکیل دی جا چکی ہے۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ  جے آئی ٹی کی تشکیل سے متعلق نوٹیفکیشن عدالت میں پیش کرتے ہوئے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے سماعت 12 اپریل تک ملتوی کردی۔

عدالت نے ایف آئی اے کو 12 اپریل تک احمد علی کی گرفتاری سے روک دیا اور احمد علی کو ایف آئی اے سے تفتیش میں مکمل تعاون جاری رکھنے کا حکم دیا ہے۔

 ایم کیوایم کے سابق سینیٹر احمد علی پرالزام ہے کہ انھوں نے کروڑوں روپے کی منی لانڈرنگ کی۔ مقدمے میں بانی ایم کیو ایم، سابق سینیٹر بابر غوری اور دیگر ملزمان مفرور ہیں۔