بھارت کا ایک اور مگ 21 طیارہ گر کر تباہ

107

نئی دلی: بھارت کی ریاست رجستھان میں بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی طیارے مگ 21 نے راجستھان کے علاقے نیکانیر سے اڑان بھری تھی تاہم کچھ ہی دیر بعد طیارہ پرندے سے ٹکرا گیا جس کے باعث طیارہ توازن کھو بیٹھا اوربے قابو ہوکر زمین پر گر کر تباہ ہوگیا۔

بھارتی فضائیہ کے مطابق حادثے میں دونوں پائلٹ محفوظ رہے جب کہ طیارہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا، طیارے میں موجود دونوں پائلٹ غیر مسلح اور معمول کی مشق پر تھا۔