آئی سی سی آئی میں صنعتوں کی نقصان دہ شعاعوں سے بچاؤ کے بارے میں آگاہی سمینار

131
ڈی جی پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی نصرت اقبال کو صدر اسلام آباد چیمبر احمد حسن شیلڈ پیش کررہے ہیں 
ڈی جی پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی نصرت اقبال کو صدر اسلام آباد چیمبر احمد حسن شیلڈ پیش کررہے ہیں 

اسلام آباد ( کامرس ڈیسک) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) نے پاکستان نیوکلر ریگولیٹری اتھارٹی (پی این آر اے) کے اشتراک سے خاص طور پر سٹیل ملوں میں پیداواری سرگرمیوں کے دوران پیداہونے والی نقصان دہ شعاعوں سے بچاؤ کے بارے میں ایک آگاہی سمینار کا انعقاد کیا جس میں مقامی صنعتکاروں سمیت تاجر برادری نے شرکت کی۔ سمینار کا مقصد صنعتکاروں اور ان کے ورکروں کو ا سٹیل انڈسٹری کی پیداوارای سرگرمیوں کے دوران پیدا ہونے والی نقصان دہ شعاعوں کے اسباب اور ان سے بچاؤ کی تدابیر سے آگاہ کرنا تھا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاکستان نیوکلر ریگولیٹری اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل برائے انسپیکشن و انفورسمنٹ نصرت اقبال وارثی نے شرکاء کو اپنے ادارے کی طرف سے مختلف پیداواری سرگرمیوں کی وجہ سے پیدا ہونے والی نقصان دہ شعاعوں کے تدارک کے بارے میں کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کا ادارہ ورکرز، عوام اور ماحول کو نقصان دہ شعاعوں سے بچانے کے لیے سرگرم عمل رہتا ہے اور اس مقصد کے لیے ضروری ریگولیشنز کا نفاذ عمل میں لایا جاتا ہے۔