محسن شیخانی کی والدہ کے لیے تقریب برائے ایصال ثواب

64
محسن شیخانی کی والدہ کے سوئم میں شہر کی تاجر اور سماجی شخصیات شریک ہیں
محسن شیخانی کی والدہ کے سوئم میں شہر کی تاجر اور سماجی شخصیات شریک ہیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرزکے سرپرست اعلیٰ اور سابق چیئرمین محسن شیخانی کی والدہ کی رسم سوئم کراچی میں ادا کردی گئی،، سوئم میں مرحومہ کے لیے ایصال ثواب اور بلند درجات کے لیے دعا کی گئیں، سوئم میں سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں کے علاوہ تاجر تنظیموں کے رہنماؤں، بلڈرز، میڈیا مالکان، پولیس افسران ،بیوروکریٹس اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے دیگر افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی، رسم سوئم محسن شیخانی کی رہائش گاہ آرمی ہاوْسنگ اسکیم میں ان کے گھر پر ادا کی گئی، سوئم میں شرکت کرنے والوں میں وزیراعظم لو کاسٹ ہاؤسنگ ٹاسک فورس کے چیئرمین ضیغم رضوی،سابق وفاقی وزیر عزیز میمن،امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن، سابق چیئرمین آباد عارف جیوا، آباد کے چیئرمین حسن بخشی، سینئر وائس چیئرمین انور او کے، وائس چیئرمین عبدالکریم آڈھیا،چیئرمین سدرن ریجن آباد ابراہیم حبیب، آصف سم سم ،فیاض الیاس ، الطاف طائی ،آرٹس کونسل کے صدر احمد شاہ ، معروف صنعتکار عقیل کریم ڈھیڈی، سراج قاسم تیلی ،یحیٰ پولانی،ایس ایم منیر،سٹار مارکیٹنگ کے واثق نعیم ، عارف حبیب اوردیگرمعززین شامل تھے۔