ناروے میں برفانی تودینے شہریوں کو خوف زدہ کردیا

131
ناروے: طاقت ور برفانی تودا آبادی کی جانب بڑھ رہا ہے
ناروے: طاقت ور برفانی تودا آبادی کی جانب بڑھ رہا ہے

اوسلو (انٹرنیشنل ڈیسک) ناروے میں طاقت ور برفانی تودے سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق یورپی ملک ناروے کے سُنڈل نامی گاؤں کے رہایشی اس وقت شدید خوف میں مبتلا ہوگئے، جب انہوں نے اچانک برف سے ڈھکے پہاڑوں سے برفانی تودے کو گاؤں کی جانب بڑھتا دیکھا۔ ذرائع کے مطابق ملک کے مغربی علاقے میں 28میٹر فی سیکنڈ سے آنے والے طوفان کی وجہ سے ٹرانسپورٹ اور پلوں کو بند کردیا گیا ہے، جب کہ ہوائی اڈوں پر پروازیں بھی معطل کردی گئیں۔ تیز ہواؤں سے کئی درخت جڑوں سے اکھڑ گئے اور گھروں کی کھڑکیاں ٹوٹ گئیں، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ حکام نے شہریوں کو احتیاط کرنے کی ہدایت کی ہے۔