دارالصحت ا سپتال کے قریب سیوریج کے پانی سے مکین اذیت کا شکار،

128

کراچی(اسٹا ف رپورٹر)گلستان جوہر میں جوہر چورنگی کے قریب واقع ،دارالصحت ا سپتال کے عقب میں سیو ریج کا پانی رہائشیوں کیلئے مشکلات کا باعث بنا ہوا ہیں۔ 

علاقے میں گٹر کا پانی نہ صرف گلیوں میں موجود ہے، بلکہ مسجد کے سامنے بھی سیوریج کا پانی جمع ہے ، جس کے باعث نمازیوں کو پریشانی کا سامنا ہے، جب کہ خواتین بالخصوص معصوم طلبہ و طالبات بھی اس صورتحال سے پریشان ہیں۔

کئی روز سے سیو ریج کا پانی موجود ہونے کی وجہ سے علاقہ مکینوں کو آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ اور سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، گندا پانی گھروں کے دروازوں کے باہر تک کھڑا ہے۔

خواتین ،بچے اور بوڑھے سب ہی گندے پانی میں سے گزر کر جانے پر مجبور ہیں۔واٹر بورڈ انتظامیہ نے شکایات کے باوجود ازالہ نہیں کیا۔رہائشیوں نے وزیر بلدیات سندھ سے سیوریج کا مسلہ فوری حل کر نے کا مطالبہ کیا ہے۔