تنویر احمد مگوں باعمل اور قابل تقلید شخصیت ہیں‘ سید منور حسن

101
فاران کلب میں میاں تنویر احمد مگوں کے اعزاز میں استقبالیہ سے منور حسن، میاں تنویر احمد مگوں، پروفیسر ہارون رشید ، ندیم اقبال،ایڈووکیٹ اور سلیم قریشی خطاب کر رہے ہیں
فاران کلب میں میاں تنویر احمد مگوں کے اعزاز میں استقبالیہ سے منور حسن، میاں تنویر احمد مگوں، پروفیسر ہارون رشید ، ندیم اقبال،ایڈووکیٹ اور سلیم قریشی خطاب کر رہے ہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) فاران کلب کے زیر اہتمام معروف بزنس مین میاں تنویر احمد مگوں کی کراچی آمد پر فاران کلب میں ایک تقریب ملاقات کا اہتمام کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منورحسن نے کہا کہ میاں تنویر مگوں یقیناًایک باعمل مسلمان اور نئی نسل کے لیے قابل تقلید شخصیت ہیں‘ آج کے اس اجتماع میں معاشرے کی معزز شخصیات کی موجودگی تنویر احمد مگوں کے لیے احترام اور محبت کا اظہار ہے‘ فاران کلب اس تقریب کو منعقد کرنے پر قابل مبارکباد ہے اور میری دعا ہے کہ ایسی محفلوں کا سلسلہ ناصرف جاری رہے بلکہ شہر کراچی کے دیگر ادارے بھی فاران کلب کی تقلید کریں۔ استقبالیے سے خطاب کرتے ہوئے تنویر احمد مگوں نے تمام احباب بالخصوص فاران کلب کا شکریہ ادا کیا کہ استقبالیے کے بہانے تمام مخلص اور قیمتی احباب سے ملاقات کا موقع ملا ہے‘ یقیناًکراچی کے احباب کی محبت اور اس شہر میں گزرا ہوا وقت میرا عظیم سرمایہ ہے۔ پروفیسر ہارون رشید نے استقبالیے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میاں تنویر احمد سے میر ی دوستی66 سال پر محیط ہے‘ ان سالوں میں ہم نے مشترکہ طور پر زندگی کے بہت سے سرد و گرم شب و روز کا اکھٹا سامنا کیا ہے‘ میں اللہ تعالیٰ کا شکرگزار ہوں اس کے کرم سے میاں تنویر احمد جیسا دوست مجھے میسرا ہوا۔ فاران کلب کے جنرل سیکرٹری ندیم اقبال، ایڈووکیٹ نے کہا کہ تنویر مگوں حقیقت میں ادارہ ساز شخصیت ہیں۔ استقبالیے میں محمد حسین محنتی، ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، زاہد سعید، عبدالرشید (ایم پی اے)، اسامہ رضی، اسلم پردیسی، شہزاد مقبول، ڈاکٹر محمد اسلم، لئیق خان ،مظفر اعجاز، شکیل ہاشمی، عبدالرزاق جانگڑا، ملک نعیم، ریاض اسماعیل، سیف الدین اور دیگر عمائدین شہر نے بھی شرکت کی۔