جنید مکاتی کا کراچی ایڈمن سوسائٹی میں پولیس کے خلاف بڑھتی ہوئی شکایات پر تشویش کا اظہار ،

118

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی ایڈمن سوسائٹی میں جماعت اسلامی کے تحت الخدمت ہیلپ سینٹر کا آغاز ہوگیا ۔جمشید ٹاؤن کی یوسی 12کے ناظم سٹی کونسل میں پارلیمانی لیڈر اور جماعت اسلامی کے رہنما جنید مکاتی نے الخدمت ہیلپ سینٹر کا افتتاح کیا ۔

تقریب میں علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اس اقدام کو سراہا ۔الخدمت ہیلپ سینٹر کے تحت علاقہ مکینوں کے لئے واکر ،بیساکھی ،ویل چیئر ،کموڈ چیئر کا انتظام کیا گیا ہے یہ تمام سہولیات بلامعاوضہ دستیاب ہوں گی ۔

اس کے ساتھ ساتھ الخدمت میت سروس بھی شروع کی گئی ہے ۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یوسی چیئرمین جنید مکاتی نے کہا کہ جماعت اسلامی فلاحی سرگرمیوں میں نمایاں مقام اور بے لوث جذبہ کے تحت عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے ۔ 

انہوں نے کہا کہ خدمت کے جذبہ کے تحت کراچی ایڈمن سوسائٹی کے رہائشیوں کے لئے الخدمت ہیلپ سینٹر کا قیام عمل میں آیا ہے جس کے تحت مکینوں کو مفت خدمات فراہم کی جائیں گی ۔

جنید مکاتی نے بڑھتی ہوئی جرائم کی وارداتوں پر بھی تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ پولیس کے اعلیٰ حکام جمشید ٹاؤن اورکراچی ایڈمن سوسائٹی کے شہریوں کو تحفظ کی فراہمی کے لئے سود منڈ اقدامات بروئے کار لائیں اور پولیس کے محکمے کو سیاسی اثر ازسوخ سے پاک کرنے کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ جرائم کی وارداتوں نے شہریوں کو عدم تحفظ کا شکار بنادیا ہے ۔