الجزائر میں صدر بوتفلیقہ کے خلاف مظاہرے شدید تر ہوگئے

54
الجزائر: صدر بوتفلیقہ کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرہ کیا جا رہا ہے
الجزائر: صدر بوتفلیقہ کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرہ کیا جا رہا ہے

الجزائر سٹی (انٹرنیشنل ڈیسک) الجزائر میں صدر عبدالعزیز بوتفلیقہ کے پانچویں مرتبہ صدارتی امیدوار بننے کے خلاف مظاہرے شدید تر ہو گئے ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک بھر میں جاری مخالفت کے دوران دارالحکومت الجزائر سٹی میں طلبہ بھی 82 سالہ صدر کے ایک مرتبہ پھر بطور صدارتی امیدوا رسامنے آنے کے خلاف احتجاجاً سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ بوتفلیقہ گزشتہ 20 برس اس شمالی افریقی ملک پر حکومت کر رہے ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق فالج کے حملے کے بعد سے وہ گزشتہ 6 برسوں سے منظر عام سے غائب ہیں جبکہ ملکی فوج کے سربراہ کا کہنا ہے کہ کسی بھی صورت میں ملک کو خوں ریزی کی جانب واپس لوٹنے نہیں دیا جائے گا۔