کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے شین واٹسن پاکستان آنے پر آمادہ ہوگئے

67

آسٹریلوی آل راو نڈر شین واٹسن اپنی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ کراچی جائیں گے۔شین واٹسن پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز کے خلاف میچ سمیت دیگر تمام میچوں میں حصہ لیں گے۔

ذرائع کے مطابق انھوں نے یہ فیصلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر کی درخواست پرکیا، منیجر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اعظم خان نے بھی شین واٹسن کے پاکستان آنے کی تصدیق کر دی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ واٹسن کو آج صبح 5 بجے تک پاکستا ن آنے کے لیے قائل کرنے کی کوشش ہوتی رہی جس میں کامیابی مل ہی گئی، ٹیم مینجمنٹ نے انھیں بتایا کہ پاکستان کے حالات اب اچھے ہیں اور انھیں وہاں سکیورٹی کا کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہوگا جس کے بعد شین واٹسن نے اہل خانہ سے مشاورت کے بعد ہاں کر دی، کینگرو آل رانڈر اس سے قبل وہ پاکستان نہ جانے کا عندیہ دے چکے تھے۔

کوئٹہ کا اب اتوار کو کراچی کنگز سے نیشنل سٹیڈیم میں مقابلہ ہونا ہے،پی ایس ایل کھیلنے والے ملکی کرکٹرز آج شام پاکستان پہنچ رہے ہیں جب کہ واٹسن سمیت غیرملکی کھلاڑی اتوار کو دبئی سے آئیں گے۔

شین واٹسن پاکستان سپر لیگ فور میں اب تک 9 میچوں میں 332 رنز بنا چکے ہیں۔