پاکستان سپر لیگ میچز کے لئے خصوصی ٹریفک پلان مرتب

36

کراچی (اسٹا ف رپورٹر)پاکستان سپر لیگ کے میچز مورخہ 15/14/13/11/10/9 مارچ 2019 کو اور فائنل 17 مارچ 2019 کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے ۔ جس میں پاکستان کے مایہ ناز کھلاڑی اور غیر ملکی نامور کھلاڑی حصہ لیں گے۔ کراچی ٹریفک پولیس نے اس سلسلے میں خصوصی ٹریفک پلان مرتب کیا ہے جس میں متبادل راستوں کا تعین بھی کیا گیا ہے۔۔ 

عوام کے لیے پارکنگ انتظامات
oکراچی شہر کے مختلف علاقوں سے نیشنل اسٹیڈیم آنے والے شائقین جن کے پاس میچ کے ٹکٹ ہوں گے انکے لیے پارکنگ کے ذیل انتظامات کیے گئے ہیں۔پارکنگ کرنے کے لئے اصل شناختی کارڈ و میچ کا ٹکٹ دکھانا لازمی ہوگا۔

پارکنگ کے مقامات اور ان کے راستے

oگراؤنڈ نزد حکیم سعید پارک ، اردو یونیورسٹی گراؤنڈ اور اتوار بازار گراؤنڈ بالمقابل بیت المکرم مسجد 

ضلع وسطی(سینٹرل) اور غربی (ویسٹ )کے رہائشی براستہ نیپا اور لیاقت آباد نمبر 10حسن اسکوائر سے بائیں جانب یونیورسٹی روڈ پر درج بالا مقامات پر اپنی گاڑی / موٹر سائیکل پارک کریں اور بزریعہ شٹل بس انہیں ایکسپو سینٹرکے پاس لایا جائے گا۔

ضلع ملیر اور شرقی (ایسٹ )کے رہائشی براستہ صفورا، نیپا اور سہراب گوٹھ ، گلشن چورنگی بائیں جانب اے جی سند ھ یو ٹرن ، نیپا سے یونیورسٹی روڈ پر درج بالا مقامات پر اپنی گاڑی / موٹر سائیکل پارک کریں اور بزریعہ شٹل بس انہیں ایکسپو سینٹرکے پاس لایا جائے گا۔ 

oغریب نواز فٹبال گراؤنڈ نز د ملینئیم مال 

ضلع شرقی(ایسٹ) اور ملیر کے رہائشی براستہ ڈرگ روڈ اور راشد منہاس روڈ ۔ ملینئیم مال سے بائیں جانب اسٹیڈیم روڈ (جانب ڈالمیا) پر درج بالا گراؤنڈ میں اپنی گاڑی / موٹر سائیکل پارک کریں اور بزریعہ شٹل بس انہیں بحریہ یونیورسٹی اسٹیڈیم روڈلایا جائے گا۔
o ایکسپو سینٹر یونیورسٹی روڈ

ضلع جنوبی (ساؤتھ) سٹی ، اور کورنگی و ڈیفنس کے رہائشی براستہ شارع فیصل،شارع قائدین، اللہ والی چورنگی، سوسا ئٹی سگنل سے پی پی چورنگی اور یونیورسٹی روڈ حسن اسکوائر،بیت المکرم مسجد کے سامنے یو ٹرن لیکر ایکسپو سینٹر گیٹ نمبر 1 سے گراؤنڈ پر اپنی گاڑی / موٹر سائیکل پارک کریں بعد تلاشی ایکسپو سینٹر گیٹ نمبر 2 سے اسٹیڈیم جا سکیں گے،یا شارع فیصل ، ڈرگ روڈ ، راشد منہاس روڈ ، نیپا سے یونیورسٹی روڈ سے ایکسپو سینٹر گیٹ نمبر 1 کا راستہ اختیار کریں۔

ضلع وسطی (سینٹرل ) اور غربی(ویسٹ) کے رہائشی براستہ ناظم آباد، لیاقت آباد نمبر 10حسن اسکوائر سے بائیں جانب یونیورسٹی روڈ بیت المکرم مسجد کے سامنے یو ٹرن لیکر ایکسپو سینٹر گیٹ نمبر 1 سے گراؤنڈ پر اپنی گاڑی / موٹر سائیکل پارک کریں بعد تلاشی ایکسپو سینٹر گیٹ نمبر 2 سے اسٹیڈیم جا سکیں گے۔

متبادل راستے
oکارساز :
شارع فیصل سے براستہ حبیب ابراہیم رحمت اللہ روڈ جانب سر شاہ سلیمان روڈ جانب اسٹیڈیم عام پبلک کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی،کارساز , ڈرگ روڈ ،شارع فیصل سے بائیں جانب راشد منہاس روڈ، ملینیم سے نیپااور اسی طرح ائر پورٹ سے آنے والے حضرات ڈرگ روڈ سے دائیں جانب راشد منہاس روڈ، ملینیم اور نیپا راستہ اختیار کر سکتے ہیں۔
oملینیم :
oراشد منہاس روڈ سے اسٹیڈیم براستہ ڈالمیا روڈ عام پبلک کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی،نیپا ، عسکری IV، ڈرگ روڈسے شارع فیصل یاملینیم ، نیپا سے صفورا یا گلشن چورنگی سے سہراب گوٹھ کا راستہ اختیار کر سکتے ہیں۔ 
oنیو ٹاؤن:
یونیورسٹی روڈ سے نیو ٹاؤن ٹرننگ اسٹیڈیم روڈ عام پبلک کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی، جیل چورنگی سے شہید ملت یا پی پی چورنگی کا راستہ اختیار کر سکتے ہیں۔ آغا خان ہسپتال اور لیاقت نیشنل ہسپتال آنے والے حضرات نیو ٹاؤن تھانہ کی طرف سے آئیں ٹریفک پولیس کا عملہ انکی مکمل رہنمائی اور تعاون کے لیے موجود ہوگا۔

نوٹ : 
یونیورسٹی روڈ ، شہید ملت روڈ اور راشد منہاس روڈ ٹریفک کے لیے کھلے رہیں گے۔

ضلع وسطی (سینٹرل)، شرقی (ایسٹ)، ملیر ، جنوبی(ساؤتھ) اور غربی(ویسٹ) والے حضرات لیاری ایکسپریس وے مرزا آدم خان چوک ،ماڑی پور تا سہراب گوٹھ دونوں جانب استعمال کرسکتے ہیں۔

ہیوی ٹریفک سہراب گوٹھ سے جانب نیپا،لیاقت آباد نمبر 10 سے جانب حسن اسکوائر،پی پی چورنگی سے جانب یونیورسٹی روڈ ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہوگا۔ 

عوام الناس سے گزارش ہے کہ زحمت و پریشانی سے بچنے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ٹریفک پولیس سے تعاون کریں،درج بالا ہدایات پر عمل کریں۔اپنی گاڑیوں /موٹر سائیکلوں کو کسی سروس روڈ یا مین روڈ پر کھڑی نہ کریں بلکہ دئیے گئے پارکنگ مقامات پر ہی پارک کریں۔ 

کسی بھی پریشانی کی صورت میں رہنمائی کے لئے ٹریفک پولیس راہنما 1915 ملائیں جہاں ہمارے نمائندے آپکی رہنما ئی کے لئے موجود ہیں یا ہمارے سوشل میڈیا یونٹ (فیس بک www.facebook.com/karachitrafficpolice۔ واٹس ایپ 03059266907۔ یا ایف ایم ریڈیو 88.6 )سے تازہ ترین اپ ڈیٹ حاصل کرتے رہیں۔