صمصام بخاری نے حلف اٹھالیا، وزیر اطلاعات پنجاب مقرر

54

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما صمصام بخاری نے پنجاب کے وزیر اطلاعات کے عہدے کا حلف اٹھالیا

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے صمصام بخاری سے گورنر ہاؤس لاہور میں تقریب کے دوران حلف لیا، اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار و دیگر صوبائی وزرا بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز فیاض الحسن چوہان ہندو برادری کے حوالے سے اپنے متنازع بیان پر عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے بعد ازاں پی ٹی آئی کی جانب سے وضاحت آئی کہ ان کو نکال دیا گیا ہے، کیونکہ کسی بھی مذہب کی تذلیل کو بیانیے کا حصہ نہیں ہونا چاہیے۔