داؤد انجنئرنگ یونیورسٹی میں روڈ سیفٹی پر سیمینار کا انعقاد

30

کراچی (اسٹا ف رپورٹر)داؤد انجنئرنگ یونیورسٹی میں موٹروے پولیس اور اٹلس ھنڈا کمپنی کے اشتراک سے ایک روڈ سیفٹی اور ہاے ویز رولزپر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

سیمینار میں اساتذہ،طلبہ،طالبات،ڈرائیور ز اور زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔سیمینار سے موٹروے ایجوکیشن ٹیم کے افسران نے روڈ سیفٹی اور ہا ے ویز رولز کے بارے میں بریفنگ دی۔

تقریب سے عبدالوحید بھٹو نے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے سیمینار وقت کی ضرورت ہے۔جس سے طلباء میں آگہی آتی ہے،اورمیری معلومات میں بھی اضافہ ہوا ہے، 

ہم آئی جی موٹروے پولیس ای ڈی خواجہ اور ڈی آئی جی محمد سلیم کے مشکور ہیں کہ جن کی ہدایات پر ان کی ایجوکیشن ٹیم کے افسران اس نفسہ نفسی کے دور میں آکر لوگوں کو روڈ سیفٹی قوانین پر بریفنگ دیتے ہیں۔

تقریب سے ڈی ایس پی سید فرحان علی نے بھی خطاب کیا انہوں نے یونیورسٹی انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا اور موٹروے پولیس کے تعاون کی یقین دہانی کروائی آخر میں کوئز مقابلہ میں کامیاب طلبہ میں سیفٹی ہیلمٹ تقسیم کیے گئے۔