فیصل واوڈا کے فوٹو سیشن پر وزیراعظم برہم

116

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے فیصل واوڈا کے لائن آف کنٹرول پر فوٹو سیشن پر برہمی کا اظہار کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ  شکر ہے فیصل واوڈا پستول لے کر لائن آف کنٹرول کراس نہیں کر گئے۔

وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے لائن آف کنٹرول پر جاکر تصاویر بنوا کر سوشل میڈیا پر جاری کیں جس پر وزیراعظم نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  یہ کونسا شہرت کا طریقہ ہے؟

وزیراعظم عمران خان نے اعلیٰ سطحی اجلاس میں فیصل واوڈا کے اس عمل پر اظہار ناپسندیدگی کیا۔