اسرائیلی فوج نے مزید 2 فلسطینیوں کو گولی مار کر شہید کر دیا

35
رام اللہ: نوجوانوں کو شہید کرنے کے بعد اسرائیلی فوج نے جائے وقوع کو گھیر رکھا ہے‘ مشتعل فلسطینی پتھراؤ کررہے ہیں
رام اللہ: نوجوانوں کو شہید کرنے کے بعد اسرائیلی فوج نے جائے وقوع کو گھیر رکھا ہے‘ مشتعل فلسطینی پتھراؤ کررہے ہیں

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) فلسطین کے شہر رام اللہ میں کفر نعمہ کے مقام پر اسرائیلی فوج نے گولیاں مار کر 2 فلسطینی نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ صہیونی فو ج نے الزام عائد کیا کہ دونوں شہریوں نے فوجیوں کو گاڑی تلے روندنے کی کوشش کی اور پھراؤ کیا، جس سے 2 فوجی زخمی ہوگئے۔ صہیونی فوج نے نوجوانوں کو موقع پر گولی مارنے کے بعد علاقے کا محاصرہ کرکے گھر گھر تلاشی شروع کردی۔