پاکستانی فوجی ڈرون مار گرانے کا بھارتی دعویٰ، کشیدگی برقرار

72
Shashi Throor
Shashi Throor

بھارتی فوج نے سرحد پار کرنے والا پاکستان کا ایک فوجی ڈرون طیارہ مار گرانے ک دعویٰ کیا ہے، بھارتی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ راجھستان میں پاکستان اور بھارت کی سرحد کے قریب بیکانیر کے مقام پر پاکستانی ڈرون طیارہ مار گرایا گیا۔

رپورٹ کے مطابق فضا سے زمین پر مارنے والے میزائل سے پاکستانی ڈورن کو نشانہ بنایا گیا جس کے لیے بھارت نے ‘سوخوی 30’ طیارے کا استعمال کیا ۔

بھارتی خبر رساں ادارے ‘پریس ٹریسٹ آف انڈیا کے مطابق 6دنوں میںپاکستان کی طرف ڈرون طیارہ بھیجنے کی یہ دوسری کوشش ہے۔اس سے قبل بھی بھارت نے27 فروری کوپاکستان کا ایک ڈرون طیارہ اپنی حدود داخل ہونے کے بعد مار گرانے کادعویٰ کیا تھا۔

واضح رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان پہلے ہی کشیدگی پائی جا رہی ہے، تازہ واقعہ سے متعلق دونوں جانب سے سرکاری سطح پر کوئی موقف سامنے نہیں آیا۔