شہر قائد کو پتھاروں اور تجاوزات کا جنگل بنانے والے کے ایم سی کے افسر بشیر صدیقی کی گر یڈ19میں ترقی،

47

کراچی (رپورٹ:منیر عقیل انصاری) شہر قائد کو پتھاروں اور تجاوزات کا جنگل بنانے میں اہم کردار ادا کرنے والے کے ایم سی کے محکمہ انسداد تجاوزات کے سینئر ڈائریکٹر کی گریڈ 19میں کی گئی ترقی متنازع ہوگئی ۔ بشیر صدیقی کو مبینہ طور قوائد کے برخلاف گریڈ 18سے19میں ترقی دینے پرکے ایم سی کے سینئر افسران کی جانب سے شدید تحفظات کا اظہار کیا جارہا ہے،

جبکہ قوائد کے برخلاف ترقی دینے پر ایڈیشنل ڈائریکٹر نے سندھ ہائیکورٹ میں پٹیشن بھی دائر کردی ہے کے ایم سی کے قریبی ذرائع کے مطابق بشیر صدیقی گریڈ16میں بھرتی ہوا تھاذرائع کے مطابق بشیر صدیقی کو قوائد کے برخلاف پہلے بھی گریڈ17اور گریڈ 18میں ترقی دی گئی تھی ذرائع کا کہنا ہے کہ بشیر صدیقی کو معاملات طے کرکے قوائد کی سنگین خلاف ورزی کرکے محکمہ قانون سے گریڈ 18کی تنخواہ دی جاتی رہی جبکہ محکمہ بشیر صدیقی محکمہ آکٹرائے کاملازم ہے،

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کے ایم سی حکام نے معاملات طے کرکے متنازع گریڈ18کے بشیر صدیقی کو محکمہ انسداد تجاوزات کا اضافی چارج دیا جبکہ مذکورہ عہدہ گریڈ19کے افسر کے لئے مخصوص ہے تاہم کے ایم سی حکام کی ملی بھگت سے متنازع ترقیاں حاصل کرنے والے بشیر صدیقی کو چند روز قبل محکمہ لینڈ اینٹی انکروچمنٹ کے گریڈ 19کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے ،

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ عہدے کی تنخواہ پہلے ہی ایک افسر لے رہا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ بغیر خالی پوسٹ کسی بھی افسر کو ترقی نہیں دی جاسکتی جبکہ بشیر صدیقی کو نوازنے کے لئے حکام مسلسل قوانین کی دھجیاں اْڑا رہے ہیں دوسری جانب بشیر صدیقی کی ترقی کے خلاف ایڈیشنل ڈائریکٹر نے سندھ ہائیکورٹ میں گزشتہ دنوں آئینی پٹیشن دائر کردی ہے درخواست گذار کی جانب سے بشیر صدیقی و خلاف ضابطہ ترقی دینے پر چیف سیکریٹری سندھ، سیکریٹری بلدیات، میونسپل کمشنر کے ایم سیمت دیگر پانچ افسران کو فریق بنایا گیا ہے،

درخواست گذار کا موقف ہے کہ مذکورہ افسران نے بشیر صدیقی کو خلاف ضابطہ گریڈ 19میں ترقی دی جو قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے د رخواست گذار کا موقف ہے کہ جب تک ترقیوں سے متعلق دائر پٹیشن کا فیصلہ نہیں ہوجاتا کسی افسر کو ترقی نہیں دی جاسکتی۔ 

یاد رہے بشیر صدیقی کے سینئر ڈائریکٹر انسداد تجاوزات کے عہدے پرتعیناتی کے بعد شہر قائد تجاوزات کے جنگل میں تبدیل ہوگیا جبکہ سپریم کورٹ کے احکامات پر شہر میں جاری تجاوزات کے خاتمے کے جاری آپریشن کے دوران بشیر صدیقی پر شہر کے سماجی تجارتی حلقوں کے ساتھ ساتھ شہر کی سیاسی و مذ ہبی جماعتوں کی جانب سے بھی سنگین الزمات عائد کیے جاتے رہے ہیں تاہم کے ایم سی حکام کی سفارش پر شہر کو تباہی کے دہانے پر پہنچانے والے افسر بشیر صدیقی کی گریڈ 19پر ترقی دینے پر کئی سوالات پیدا کردیئے ہیں۔