تحریک انصاف نے فیاض الحسن چوہان کو نوٹس جاری کردیا

58

پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کو ہندو برادری کے لیے توہین آمیز الفاظ استعمال کرنے پر تحریک انصاف نے نوٹس جاری کردیا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق کے مطابق، پاکستان تحریک انصاف کسی ممبر سے اس قسم کے احمقانہ بیان کو برداشت نہیں کرے گی اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے مشاورت کے بعد فیاض الحسن چوہان کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔

فیاض الحسن چوہان کے بیان سے پاکستان میں مقیم ہندو برادری کی دل آزاری ہوئی، کشیدگی دو ملکوں کے درمیان ہے، مذاہب کے درمیان نہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ایک تقریب سے خطاب کے دوران فیاض الحسن چوہان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور اس دوران انہوں نے ہندو برادری کے خلاف بھی توہین آمیز جملہ کہا۔