او آئی سی بھارت کو اپنی صفوں میں قبول کرلے گی، اماراتی وزیر خارجہ

69

متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زائد النہیان نے کہا ہے کہ اسلامی کانفرنس تنظیم (او آئی سی) ایک روز بھارت کو اپنی صفوں میں قبول کرلے گی۔ ہم بوجوہ وہاں نہیں ہوں گے۔

نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ عبداللہ نے کہا کہ او آئی سی نے بھارت کو نہایت واضح اور مثبت پیغام دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی کانفرنس تنظیم بھارت سے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی اور انہیں مزید مضبوط کرنے کی خواہاں ہے۔ اماراتی وزیر خارجہ نے او آئی سی اجلاس میں بھارت کی شرکت کو تاریخی لمحہ قرار دیا ہے۔ بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کے اس موقع پر خطاب کو سراہا لیکن ایک بھارتی صحافی کی جانب سے کشمیر پر قرارداد کے بارے میں شکایت اور سوال پر انہوں نے اس کا دفاع کیا۔ منظور کردہ قرار داد میں رکن ممالک نے جنوبی ایشیا میں امن کے لئے مسئلہ کشمیر کے حل کو ناگزیر قرار دیا۔