ہائی کورٹ، گستاخانہ اشاعت کوروکنے کے لیے حکومت کو نوٹس جاری

76

اسلام آباد: ہائیکورٹ نے  گستاخانہ مواد کی اشاعت روکنے کیلئے حکومت کو  ٹوس  اقدامات کرنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں سوشل میڈیا  پر گستاخانہ مواد سے متعلق کیس کا فیصلہ جسٹس اختر کیانی نے محفوظ کیا تھا۔

عدالت نے آج فیصلہ سناتے ہوئے کہا کے  وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کو یقینی بنائے اور  پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)گستاخانہ مواد کے خلاف ایک جامع ضابطہ کار وضع کرے۔

عدالت نے درخواست گزار کی ہالینڈ سے سفارتی و اقتصادی تعلقات منقطع کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے  حکم دیا  کے حکومت گستاخانہ مواد سے متعلق ماضی کے عدالتی فیصلوں پر عملدرآمد یقینی بنائے۔

عدالت نے حکم دیا کہ گستاخانہ مواد والی ویب سائٹس اور پیجز کی نشاندہی کی جائے اور مواد کی نشاندہی کے بعد ویب سائٹس کے خلاف بلا تاخیر کارروائی کی جائے۔

عدالت نے مزید کہا کے گستاخانہ اور فحش مواد کے سنگین فوجداری نتائج سے عوام کو آگاہ کرنے کا سائنسی طریقہ کار وضع کیا جائے۔مستقبل میں ایسے گستاخانہ مواد کی اشاعت روکنے کیلئے اقدامات کیے جائیں۔