سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی کے خلاف تحریک استحقاق پیش کرنے کا فیصلہ ، رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید

42

کراچی (اسٹا ف رپورٹر)ایم ایم اے کے رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید نے اپوزیشن لیڈر کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے ایوان میں تقریر کے دوران کہاکہ اپوزیشن لیڈر نے ایم ایم اے اور تحریک لبیک کے اراکین اسمبلی اور عوام کی توہین کی ہے،

سید عبدالرشید کاکہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر چئیرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چکر میں اپوزیشن اراکین کو تقسیم کررہے ہیں۔اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی کے ایوان کا بزنس مسلسل تباہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں،سید عبدالرشید نے کہاکہ عوام کی خدمت کیلئے ایوان میں آئے کسی جماعت کے ایجنڈے پر نہیں چل سکتے ،

سید عبدالرشید نے کہاکہ اپوزیشن لیڈر نے ایوان میں ایم ایم اے اور تحریک لبیک پاکستان اور عوام کے مینڈیٹ کی توہین کی ہے،سید عبدالرشید کاکہنا تھا کہ سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی خود گروپنگ کاشکارہے ،

سید عبدالرشید نے کہاکہ اپوزیشن لیڈر سے انکی اپنے اراکین پریشان ہیں جواپنی صفوں کو متحد نہ کرسکا دیگراپوزیشن جماعتوں پر حملہ آورہے۔انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت کے سندھ اسمبلی میں نمائندے اپنا دل بڑا کریں،

سید عبدالرشید کاکہنا تھا کہ سندھ اسمبلی میں اپنی جماعت کے منشور پر عوام کامینڈیٹ لیکر آئے ہیں تحریک انصاف کے کٹھ پتلی نہیں بن سکتے اپنے منشور جماعت کی پالیسی اور عوام کی توقعات کے مطابق ایوان میں بات کرینگے۔