کے پی ٹی نے ڈسٹرکٹ ایسٹ کو 1-4سے زیر کیا

21

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) کالونی اسپورٹس فٹبال کلب ڈسٹرکٹ ایسٹ کے زیر اہتمام آل پاکستان فٹبال ٹورنامنٹ کے سلسلے میں کالونی اسپورٹس ملیر کے سبزہ زار اسٹیڈیم میں گروپ A کا لیگ میچ کے پی ٹی اور ڈسٹرکٹ ایسٹ کے درمیان کھیلا گیا جس میں کے پی ٹی نے 1-4سے کامیابی حاصل کرلی کے پی ٹی کے وسیم نے دو محمد اور ظفر نے ایک ایک جبکہ ڈسٹرکٹ ایسٹ کا واحد گول دانش نے کیا ڈسٹرکٹ ایسٹ نے اپنی سے کئی گنا طاقتور اور شائقین فٹبال کی فیوریٹ ٹیم کے پی ٹی کا پہلے ہاف تک ڈٹ کر مقابلہ کیا محمد نے 8ویں منٹ میں گول اسکور کیا اسی لمحات میں ڈسٹرکٹ ایسٹ کے شیر یار نے کے پی ٹی کے ڈیفنڈر کو خوبصورت انداز میں چکمہ دٰیا لیکن گیند کو جال میں داخل کرنے سے قاصر نظر آئے وقفے تک کے پی ٹی کو ڈسٹرکٹ ایسٹ کے خلاف 0-1سے برتری حاصل رہی وسیم نے کھیل کے دوسرے ہاف کے 53 ویں منٹ میں کے پی ٹی کی جانب سے دوسرا گول کیا، ڈسٹرکٹ ایسٹ کے اسٹرائیکرز نے غلط فنشنگ اور جلد بازی کی وجہ سے گول کرنے کے کئی سنہری مواقع ضائع کیے وسیم نے اپنا دوسرا گول 73 ویں اور ظفر نے 88ویں منٹ میں ایک ایک گول کرکے کے پی ٹی کا اسکور 0-4کردیا دانش نے کھیل کے انجری ٹائم 92ویں منٹ میں ہیڈ کے ذریعے ڈسٹرکٹ ایسٹ کی جانب سے واحد گول اسکور کیا ،ریفریز آصف خان، نصیر عمر ،عبدالروف، جاوید بنگش میچ کمشنر اسحاق عثمان تھے ۔