دونوں شہدا کا تعلق ڈیرہ غازی خان سے ہے

675
شہید عبدالرب اور شہید نائیک خرم 
شہید عبدالرب اور شہید نائیک خرم 

اسلام آباد ( نمائندہ جسارت)بھا ر تی افواج کی شدید گو لا با ری کے نتیجے میں شہید ہو نے والے پا ک فوج کے دو نو ں جوا نو ں کا تعلق ڈیرہ غازی خان سے ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی افواج کی جانب سے نکیال سیکٹر میں شدید گولا باری کے نتیجے میں پاک فوج کے شہید ہونے والے دونوں جوانوں کا تعلق ڈیرہ غازی خان سے ہے۔شہید حوالدار عبدالرب کی عمر 31 بر س تھی اور انہوں نے اپنے سوگواران میں ایک بیوہ اور 2 بچیاں چھوڑیں جبکہ شہید نائیک خرم کی عمر بھی 31 برس تھی اور انہوں نے اپنے سوگواران میں ایک بیوہ اور ایک بیٹی کو چھوڑا۔