آل پاکستان فٹبال ٹورنامنٹ

43
آل پاکستان فٹبال ٹورنامنٹ میں شریک ٹیموں کا گروپ فوٹو
آل پاکستان فٹبال ٹورنامنٹ میں شریک ٹیموں کا گروپ فوٹو

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) کالونی اسپورٹس فٹبال کلب ڈسٹرکٹ ایسٹ کے زیر اہتمام آل پاکستان فٹبال ٹورنامنٹ کے سلسلے میں کالونی اسپورٹس ملیر کے سبزہ زار اسٹیڈیم میں گروپ ڈی کے لیگ میچ میں پورٹ قاسم اتھارٹی نے ڈسٹرکٹ ایسٹ کی چمپیئن اعظم اسپورٹس کو 1-2سے شکست دے کر3 پوائنٹس حاصل کرلیے ،دونوں ٹیمیں نوجوان کھلاڑیوں پرمشتمل تھی اورشاندار کھیل پیش کرکے شائقین فٹبال سے خوب داد حاصل کی ایک دوسرے کے خلاف بھرپور حملے کئے یاسر نے کھیل کے 9ویں منٹ میں گول کرکے پورٹ قاسم اتھارٹی کو وقفے سے قبل ایک گول کی سبقت دلائی اعظم اسپورٹس پہلے ہاف کے مناسبت سے دوسرے ہاف میں جارحانہ کھیل پیش کیاپورٹ قاسم اتھارٹی کے ڈیفنڈر لائن کوکمزورکرنے کی بھرپور کوششیں کی۔

پاکستان سپر لیگ ٹی ٹوئنٹی میں آج
اور کل کوئی میچ نہیں کھیلا جائے گا
دبئی(نمائندہ خصوصی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیراہتمام پاکستان سپر لیگ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے چوتھے ایڈیشن میں آج اور کل کوئی میچ نہیں کھیلا جائے گا، لیگ میں 2 دن آرام کے ہیں۔ لیگ میں 4 مارچ کو2 میچ کھیلے جائینگے۔ اس سلسلے میں پہلا میچ پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیموں کے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا۔ اسی روز کا دوسرا میچ کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کی ٹیموں کے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا۔