ایم ڈی اے نے سستے رہائشی پلاٹوں کی اسکیم کا باقاعدہ اعلان کردیا

337
ایم ڈی اے میں رہائشی پلاٹوں کے درخواست فارم کے حصول کے لیے لوگ لائن لگائے ہوئے ہیں
ایم ڈی اے میں رہائشی پلاٹوں کے درخواست فارم کے حصول کے لیے لوگ لائن لگائے ہوئے ہیں

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ایم ڈی اے نے تیسر ٹاؤن میں سستے رہائشی پلاٹوں کی اسکیم کا اعلان کردیا۔80 ، 120 ، 240 اور 400 گز کے پلاٹس قرعہ اندازی کے ذریعے ضرورت مند درخواست گزاروں کو الاٹ کیے جائیں گے۔ پلاٹ کی قیمت 80 ہزار سے 12 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔ ہر درخواست گزار تمام کٹیگری کے پلاٹس کے لیے درخواست دے سکے گا۔ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی( ایم ڈی اے ) نے کم قیمت رہائشی پلاٹوں کی اسکیم کا باقاعدہ اعلان کردیا ہے۔ اسکیم کے لیے درخواست فارم سلک بینک کی مختلف شاخوں میں مفت دستیاب ہے۔ یہ اسکیم ناردرن بائی پاس (ایم نائن) سے منسلک اراضی تیسر ٹاؤن میں ہوگی۔ اسکیم کے تحت 80 ، 120 ، 240 اور 400 گز کے رہائشی پلاٹس سستے داموں اور آسان اقساط کی بنیاد پر ضرورت مند شہریوں کو قرعہ اندازی کے ذریعے الاٹ کیے جائیں گے۔ خیال رہے کہ سرکاری شعبے کی یہ پہلی بڑی اسکیم ہوگی جو کم ازکم 22 سال بعد متعارف کرائی جارہی ہے۔ اس اسکیم کے درخواست فارم سلک بینک کی تمام شاخوں سے بغیر کسی چارجز کے دستیاب ہیں۔ ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے یہ بھی واضح کردیا ہے کہ تیسر ٹاؤن اسکیم میں پہلے ہی پلاٹ حاصل کرنے والے اس قرعہ اندازی میں شامل ہونے کے اہل نہیں ہوں گے۔