بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ، پاک فوج نے بھارتی چوکیاں تباہ کردیں

79

راولپنڈی: بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ سے دو شہری شہید جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس میں تتہ پانی اور جندروٹ سیکٹرز میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا۔ بلا اشتعال فائرنگ سے دو شہری شہید جبکہ دو زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو فوری امداد کے لیے کوٹلی کے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی فوج نے جوابی کارروائی میں بھارتی چوکیوں کو بھی نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان جاری کشیدگی کے پیشِ نظرپاک ایئر فورس اور نیوی الرٹ ہیں۔