ڈاکٹر عابدہ سلطانہ کی کتاب کی تقریب رونمائی کل ہوگی،

214

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈاکٹر عابدہ سلطانہ کی تحر یر کردہ کتاب عالم اسلام کی جدید تحریکیں کی تقریب 3مارچ بروز اتوار صبح11بجے کریسنٹ اسکول با لمقابل رب میڈکل سینٹر گلشن اقبال میں منعقد ہوگی۔

تقریب کے مہمان خصوصی سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن ہیں،

جبکہ اظہار خیال کرنے والوں میں ڈاکٹر اسا مہ رضی ،شاہ نواز فاروقی ، عالم اسلام کی جدید تحریکیں کی کتاب کی مصنفہ ڈاکٹر عابدہ سلطانہ ،ڈاکٹر حسام الدین منصوری اور ڈاکٹر محمد بلال شامل ہیں۔