متحدہ عرب امارات نے ایران کو پھرخبردار کردیا

110

ابو ظہبی، متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ الشیخ عبداللہ بن زید آل نھیان نے کہا ہے کہ پڑوسی ملکوں سے دوستانہ تعلقات قائم کرنے کےلیے ایران کو مداخلت کی پالیسی ترک کرنا ہوگی۔

اسلامی تعاون تنظیم ‘او آئی سی’ کے اجلاس سے‌ خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ ایران کو دیگر ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت ، افراتفری ، فرقہ واریت ، مسلح ملیشیائوں اور عسکری تنظیموں کی مدد بند اور اقوام متحدہ کے وضع کردہ اصولوں کی پابندی کرنا ہوگی۔

الشیخ عبداللہ بن زید نے کہا کہ یو اے ای فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت جاری رکھے گا، انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین اور القدس ہی ‘او آئی سی’ کے قیام کی بنیاد بنا ہے لہٰذا فلسطینی قوم کی آزادی وخود مختاری اور القدس کو فلسطین کا دارالحکومت بنانے پر مشتمل اسلامی تعاون تنظیم کے اصل اہداف کے حصول کےلیے جدوجہد جاری رکھیں‌ گے۔