شاکر اللہ کی میت پاکستان کے حوالے کردی گئی

217

بھارتی جیل جے پور میں قتل کیے جانے والے پاکستانی قیدی شاکر اللہ کی میت واہگہ بارڈر پہنچا دی گئی۔

بھا رتی حکام کی جا نب سے شاکر اللہ کی میت وا ہگہ با رڈر پر پا کستان کے حوا لے کی گئی ،اس حوالے سے بھارتی حکام کو تفتیش کرنے اور حقائق سامنے لانے پر بھی زور دیا گیا ہے کہ جیل میں موجود بھارتی قیدیوں کے پاس پتھر کیسے آئے اور اس وقت جیل حکام کہاں تھے۔

واضح رہے کہ شاکر اللہ 2001سے بھارتی جیل میں قید تھے جہاں بھارتی انتہا پسندوں نے انہیں تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کردیا تھا۔