بھارت نے ابھی نندن کے ساتھ اچھوتوں جیسا برتاؤ کرنا شروع کردیا

279

وطن واپس پہنچے کے بعد بھارت اپنے پائلٹ ابھی نندن جو کل تک ان کے لئے ہیرو تھا آج اس کے ساتھ اچھوتوں جیسا برتا کرنا شروع کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیر دفاع کی ابھی نندن سے ملاقات ہوئی جس میں بھارتی وزیر دفاع نے انہیں 10 فٹ دور بٹھا کر ملاقات کی۔ ملا قات کے حوا لے سے بھارتی میڈ یا نے بھی کہنا شروع کردیا ہے کہ ابھی نندن ہیرو ہے یا نہیں اس کا تعین کیا جانا چا ہیئے، ابھی نندن کو ابھی تک بھارت میں خوش دلی سے استقبال نہیں کیا گیا، ابھی نندن کو اس کے اہل خانہ کے ساتھ بھی صرف دس منٹ کے لیے ہی ملاقات کرنے دی گئی جس کے بعد اس کا نفسیاتی معائنہ کروایا گیا۔

وا ضح رہے گزشتہ روز بھی جب واہگہ بارڈ پر ابھی نندن کو بھارت کے حوالے کیا گیا تو ان کے استقبال کے لیے آئے سیکیورٹی فورسز کے جوانوں نے فوجی روایات کے برعکس اپنے ونگ کمانڈر کو سیلیوٹ تک نہیں کیا اور نہ پھول نچھاور کیے گئے بلکہ انہیں جلد بازی میں قیدیوں کی طرح اپنے ہمراہ نامعلوم مقام پر لے گئے۔