پاکستان کا جواب: انڈین ائیرفورس کے اعلیٰ افسر کو عہدے سے ہٹا دیا

193

نئی دہلی: پاک فضائیہ کی جانب سے لائن آف کنٹرول ( ایل او سی ) کی خلاف ورزی کرنے والے 2 بھارتی طیاروں کو مار گرانے اور پائلٹ کو گرفتار کیے جانے بعد بھارتی حکومت نے انڈین ائیرفورس کے اعلیٰ افسر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی حکومت نے ائیر مارشل  سی ہری کمار کو ایسٹر ن ائیر کمانڈ چیف کے عہد ے سے ہٹا دیا گیا ہے ، جنہیں 2017 میں اس عہد پر تعینات کیا گیا تھا ۔

رپورٹ کے مطابق ائیر مارشل ہری کمار کی جگہ ائیر مارشل رگھوناتھ نمبیر کو انڈین ائیر فورس کے ویسٹرن ائیر کمانڈ کے عہد پر تعینات کر دیا گیاہے ۔

واضح رہے کہ بھارتی فضائیہ کے دو طیارے پاکستان میں گھسنے کی کوشش میں مارے گئے تھے جبکہ دو پائلٹ پاکستان کی تحویل میں  ہیں جس میں سے ایک ونگ کمانڈر ابھینندن کو آج واہگہ بارڈر پر بھارت کے حوالے کردیا جائے گا،جو عالمی سطح پر بھارت کی سبکی کا باعث بن رہے ہیں ۔