رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید کے توجہ دلاؤ نوٹس پر وزیر صحت نے لیاری جنرل اسپتال کی ایمرجنسی میں توسیع اور تزئین و آرائش کی منظوری دے د ی ،

131

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) ایم ایم اے کے رکن سندھ اسمبلی و امیر جماعت اسلامی کراچی جنوبی عبدالرشید کے توجہ دلاؤ نوٹس پر وزیر صحت نے لیاری جنرل اسپتال کی ایمرجنسی میں توسیع اور تزئین و آرائش کی منظوری دے د ی ہے،

اس حوالے سے جمعہ کے روز اسپیشل سیکریٹری صحت ڈاکٹر دبیر احمد ،ایم ایس لیاری جنرل اسپتال ڈاکٹر انور پالاری نے سید عبدالرشید کو بریفنگ دی،رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید نے لیاری جنرل کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ لیاری جنرل اسپتال کی ایمرجنسی کو میل فیمیل دوہالوں میں تبدیل کیا جارہا ہے ،

سید عبدالرشید کاکہنا تھا کہ لیاری کے عوام کو کوعلاج کی بہترین سہولت فراہم کرنا ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،صوبائی وزیر صحت اور حکومت سندھ کاتعاون رہا تو ٹراما سینٹر کی تعمیرات بھی تیزی سے مکمل کروانے کی کوشش کررہا ہوں ،سید عبدالرشید کا کہنا تھا کہ لیاری جنرل اسپتال جدید سہولیات سے آراستہ ہوگا تو عوام کو بہترین علاج کی سہولت ملے گی،

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر دبیر احمد اسپیشل سیکریٹری ہیلتھ برائے ڈیو لپمنٹ اینڈ مانیٹرنگ کا کہنا تھا کہ صوبائی وزیر صحت کی ہدایت پر ایم پی اے سید عبدالرشید کی تجاویز پر ایمرجنسی کی توسیع اور تزئین و آرائش کاکام شروع کیا جارہا ہے،ایم ایس لیاری جنرل اسپتال ڈاکٹر انور پالاری نے کہاکہ لیاری جنرل اسپتال میں ٹراما سینٹرکے تعمیراتی کام میں تیزی آئی ہے جلد لیاری کے عوام کو سہولت دینگے، 

رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید نے اسپتال کی ایمرجنسی کی حالت بہتر بنانے کی منظوری دینے پر صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ٹراما سینٹر کا رکا ہوا کام شروع کروادیا ہے، تین ماہ قبل اس سلسلے میں وزیر صحت سے ملاقات کی تھی، وزیر صحت نے تعاون کیا اور ایک ماہ میں امید ہے گراؤنڈ فلور کاکامکمل ہوجائیگا،انکا کہنا تھا کہ امید ہے کے ٹراما سینٹر لیاری کی دوماہ میں ایمرجنسی اور آپریشن تھیٹر چل پڑے گا،

انکا مزید کہنا تھا کہ فنڈز کی کمی کے باعث 276 ملین کی لاگت سے بننے والا یہ پروجیکٹ اس سال بھی شاید مکمل نہ ہو پائے2013سے جاری اس منصوبے کو ترجیح بنیادوں پر مکمل کرنے کیلئے یہ پروجیکٹ حکومت سندھ کی خصوصی توجہ چاہتا ہے،سید عبدالرشید کا کہنا تھا کہ عوام نے ان کے مسائل کو حل کرنے کے لیے ایوان میں بھیجا ہے ،صحت کی سہولیات اب لیاری کے باسیوں کو اپنی ہی بستی میں بہت جلددستیاب ہونگی۔