سعودی ولی عہد کا دورہ خطے کیلیے مثبت ثابت ہوگا، نور الحق قادری

30
اسلام آباد: وفاقی وزیرمذہبی امور نور الحق قادری پاک سعودی تعلقات کے حوالے سے کانفرنس سے خطاب کرہے ہیں
اسلام آباد: وفاقی وزیرمذہبی امور نور الحق قادری پاک سعودی تعلقات کے حوالے سے کانفرنس سے خطاب کرہے ہیں

اسلام آباد (صباح نیوز) وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد کا دورہ دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے اہم ہے، دورے کے پاکستان سمیت خطے پر انتہائی مثبت اثرات مرتب ہوں گے، اگر سعودی عرب اور پاکستان مل کر مسلم امہ کی قیادت کریں تو کشمیر، فلسطین، یمن اور شام کے تمام تر مسائل کا حل نکل سکتا ہے، عوامی فلاح و بہبود اور ملکی ترقی کے لیے ریاست مدینہ کے اصول اپنانا ہوں گے، اس سلسلے میں علما سے رائے لیں گے۔ اسلام آباد میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم سب پاکستانی اس ریاست کے محافظ ہیں۔ سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ پاکستان نے بھی حمایت اور تعاون میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ پاکستان کی نئی حکومت تبدیلی کا پیغام لیکر آئی ہے۔ سعودی عرب میں بھی محمد بن سلمان اسلامی دنیاکے لیے اخوت محبت اور نئے راستوں پر چلنے کی بات کر رہے ہیں۔