عدالت نے ایان علی کے اثاثے طلب کر لیے

73

راولپنڈی: عدالت نے ماڈل ایان علی کے تمام اثاثوں کی تفصیلات طلب کرلیں۔

کسٹم عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ کی سربراہی میں  کرنسی اسمگلنگ  میں ملوث ماڈل  ایان علی  کے خلاف سماعت ہوئی۔ سماعت میں  جج نے  ملزم کی عدم حاضری پر سخت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کے  ملزمہ اگر آئندہ تاریخوں میں پیش نہ ہوئی تو اشتہاری قرار دیا جائے گا۔

عدالت نے کہا کے ملزمہ دبئی سے عمان چلی جاتی ہے لیکن  پاکستان نہیں آتی۔

عدالت نے ملزمہ کے تمام اثاثے ضبط کرنے کے لیے تفصیلات طلب کرلی ہے جب کہ   ملزمہ کے  دونوں ضامنوں کو طلب کرنے کے لیئے شوکاز نوٹس بھی جاری  کر دیے۔

عدالت نے سماعت 9 مارچ تک ملتوی کردی ہے۔

یاد رہے کہ ایان علی کو 14 مارچ 2015 کو اسلام آباد سے دبئی جاتے ہوئے بینظیر بھٹو ایئرپورٹ پر کرنسی اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ جس کے بعد انہیں ضمانت پر رہا کیا گیا تھا، وہ عدالت کی اجازت سے بیرون ملک گئیں اور پھر کم و بیش دو برسوں سے واپس نہیں لوٹیں۔