صدر مملکت عارف علوی سے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ملاقات

41
کراچی، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ صدر مملکت عارف علوی سے ملاقات کررہے ہیں
کراچی، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ صدر مملکت عارف علوی سے ملاقات کررہے ہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اتوار کو گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں وفاق اور صوبہ سندھ کے درمیان ورکنگ ریلیشن اور تعاون کو مزید بہتر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ سندھ میں پانی کی فراہمی یقینی بنانے پر اتفاق رائے کیا گیا۔ وفاقی حکومت کے کراچی میں جاری منصوبوں کی پیش رفت پر بھی غور کیا۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی میں جاری ماس ٹرانزٹ منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنے کا اعادہ کیا۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ وفاقی حکومت کے سندھ میں جاری منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے گا۔ منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے صدر مملکت سے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جلد دوبارہ ملاقات ہو گی۔