مریم نواز کی والدہ کی قبر پر حاضری، پہلی بار تصاویر وائرل

142

لاہور:سابق وزیر اعظم نواز شریف کو سروسزاسپتال سے دوبارہ جیل منتقل کردیا گیا تاہم اس موقع پران کی صاحبزادی مریم نواز کی اپنی والدہ کی قبر پر حاضری کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں ۔ نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز 11ستمبر 2018ء کو دار فانی رخصت ہوئی تھیں جو کو جاتی امراء (ان کی رہائش گاہ)میں ہی دفن کیا گیا۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ان کے شوہر نواز شریف کی اپنی اہلیہ کی قبر پرفاتحہ خوانی اور روزانہ جانے کی خبریں بھی آتی رہیں اور حال ہی میں ان کی صاحبزادی مریم کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں جس میں وہ اپنی والدہ کی قبر پر غم زدہ بیٹھی ہیں ۔واضح رہے کہ مریم نواز نے سروسز اسپتال میں اپنے والد (نواز شریف)کے درست علاج نہ ہونے کا شکوہ بھی کیا ہے۔