دنیا میں اعلیٰ معیار کی تعمیرات میں ترکی کا دوسرا نمبر ہے، یوصل سمسیک

64
ترکی کے سرمایہ کاروں کے وفدکا صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس احمد حسن مغل کے ساتھ گروپ فوٹو
ترکی کے سرمایہ کاروں کے وفدکا صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس احمد حسن مغل کے ساتھ گروپ فوٹو

اسلام آباد (کامرس نیوز) ترکی کے سرمایہ کاروں کے ایک وفد نے یوسیسر کنسٹریکشن کمپنی لمیٹڈ، استنبول کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے چیئرمین یوصل سمسیک کی قیادت میں اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ ترک وفد کے سربراہ نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے ترکی کے دورے کے موقع پر پچاس لاکھ گھر تعمیر کرنے سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع کے بارے میں ترکی کے سرمایہ کاروں کو آگاہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں اعلیٰ معیار کی تعمیرات کرنے میں ترکی کا دوسرا نمبر ہے اور استنبول چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ممبرز میں 55ہزار کمپنیاں تعمیرات کے شعبے سے وابستہ ہیں۔