ملک بھر میں قومی خوشحالی سروے جاری، عوام کا اظہار دلچسپی

45
قومی خوش حالی سروے کے سوشل موبلائزر انور زیب صحافیوں کو تفصیلات بتا رہے ہیں
قومی خوش حالی سروے کے سوشل موبلائزر انور زیب صحافیوں کو تفصیلات بتا رہے ہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) حکومت پاکستان کی جانب سے ملک بھر میں قومی خوشحالی سروے جاری ہے۔ سروے کا مقصد شہریوں160کے مالی، سماجی اور اقتصادی حالات سے متعلق درست معلومات کا شفاف طریقے سے اندراج کرنا ہے۔ قومی معاشی وسماجی رجسٹری نامی سروے سے حاصل معلومات کی بنیا د پر وفاقی اور صوبائی حکومتیں شہریوں160 کے لیے صحت، تعلیم، خوراک اور دیگر سہولتیں فراہم کرنے کے لیے ٹھوس منصوبہ بندی کریں گی۔ اس حوالے سے ساؤتھ کراچی کنٹونمنٹ160کے لیے ایریا سپروائزر ادریس، کوآرڈینٹر سویتا کھیانی، سوشل موبلائزر انور زیب اور لیسٹر عدنان خان نے سینئر صحافیوں، حیات عزیز نقوی، شمس الواحد، شمع ناز، ظفر اللہ، عامر خان، سید یوسف علی، وصی قریشی، کامران بونیری اورحسین الدین و دیگر سے ملاقات میں تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت کا مقصد عوام کو بلاتفریق بنیادی ضروریات کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔ انہوں160نے کہاکہ اس پروگرام کے تحت ملک بھر کے شہریوں کا ڈیٹا جمع کیا جائے گا اور کوشش کی جائے گی کہ پاکستان میں آباد تمام لوگوں کی آمدن اور صحت ودیگر مسائل سے متعلق شفاف معلومات اکٹھی کی جائے اور کوئی بھی شہری سروے سے محروم نہ ہوجس کی بنیاد پر حکومت یہ سہولتیں160فراہم کرے گی۔ انہوں نے بتایا کہ وہ گلی، محلوں، مارکیٹوں اور سرکای و نجی اداروں160میں جا کر عوامی آگاہی مہم چلا رہے ہیں۔