اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا فلسطینی نوجوان شہید

24
غزہ: زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے احمد ابوجبل کو اہل خانہ الوداع کہہ رہے ہیں
غزہ: زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے احمد ابوجبل کو اہل خانہ الوداع کہہ رہے ہیں

غزہ (انٹرنیشنل ڈیسک) غزہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی فلسطینی شہری اسپتال میں دم توڑ گیا۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق شمالی غزہ میں شہید نوجوان احتجاجی ریلی میں شریک تھا، جس پر اسرائیلی فوج نے فائرنگ کی۔ واضح رہے کہ حق واپسی ریلیوں کے دوران ایک سال میں 264 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔