جنازے اٹھااٹھاکرکارکنوں کوصبرکی تلقین نہیں کرسکتے‘ اہلسنت والجماعت

25
اہلسنت و الجماعت کے تحت دہشت گردی کا شکار ہونے والے ندیم قادری کی میت کے ہمراہ احتجاج کررہے ہیں جبکہ نماز جنازہ علامہ اورنگزیب فاروقی کی اقتدا میں ادا کی جا رہی ہیں
اہلسنت و الجماعت کے تحت دہشت گردی کا شکار ہونے والے ندیم قادری کی میت کے ہمراہ احتجاج کررہے ہیں جبکہ نماز جنازہ علامہ اورنگزیب فاروقی کی اقتدا میں ادا کی جا رہی ہیں

کراچی( اسٹاف رپورٹر)اہلسنّت والجماعت پاکستان کے صدر علامہ اورنگزیب فاروقی،صدر کراچی علامہ رب نواز حنفی ،سیکرٹری جنرل علامہ تاج محمد حنفی ودیگر ذمے داران نے اپنے مشترکہ سخت مذمتی بیان میں کہا کہ بے گناہ اہلسنّت والجماعت پاکستان کے ذمے داران وکارکنان کی پے در پے ٹارگٹ کلنگ ناقابل برداشت عمل ہے،ہم جنازے اٹھااٹھاکراپنے کارکنوں کوصبرکی تلقین نہیں کرسکتے اہلسنّت والجماعت لیاقت آباد ٹاؤن کراچی کے صدرمحمد ندیم قادری کی صدر پارکنگ پلازہ پر ٹارگٹ کلنگ قانون نافذ کرنے والے اداروں کیلییلمحہ فکر ہے، بڑی مشکلوں سے مدتوں بعد کراچی میں امن کاقیام ہواہے، شہر قائد کے دشمنوں کو پر امن کراچی راس نہیں آرہا اور وہ اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرکے شہر کا امن تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں، قانون نافذ کرنے والے ادارے فوری طورپر اہلسنّت والجماعت لیاقت آباد ٹاؤن کے صدرمحمد ندیم قادری شہید کے قاتلوں کی گرفتاری کیلیے تمام تر توانائیوں کو بروئے کار لائیں بصورت دیگرہم شدید احتجاج کرنے پر مجبورہو جائیں گے،ہماری امن پسندی کو کمزوری سمجھنے والے اپناقبلہ درست کرلیں۔
، یہ شہر اور ملک ہمارا ہے اورہم قطعی طور پر کسی کو اس کا امن تہہ وبالا کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔،اس سے قبل سہراب گوٹھ الآصف اسکوائرپرکارکنان کی گاڑی کودہشت گردوں نے نشانہ بنایاتھاجس میں دوعلمائے کرام سمیت تین کارکنان شدیدزخمی ہوگئے تھے،اگرقانون نافذکرنے والے اداروں کی جانب سے دہشت گردی کے اس واقعہ کاسخت نوٹس لیاجاتااورحملہ آوروں کوگرفتارکیاجاتاتوآج ایک اوربے گناہ کراچی کاباسی دہشت گردی کانشانی نہ بنتا۔،قانون نافذکرنے والے ادارے فوری طورپرحرکت میںآئیں بصورت دیگراہلسنّت کارکنان کوقابومیں رکھنامشکل ہوجائے گا،ہم جنازے اٹھااٹھاکراپنے کارکنوں کوصبرکی تلقین نہیں کرسکتے۔