ہم سب کو وطن عزیر کی تعمیر وترقی میں کردار ادا کرنا ہوگا، محمد صدیق شیخ

17
گڈاپ پبلک اسکول کے تحت تقریب میں محمد صدیق شیخ اور اسکول کے پرنسپل محمد یوسف خطاب کر رہے ہیں
گڈاپ پبلک اسکول کے تحت تقریب میں محمد صدیق شیخ اور اسکول کے پرنسپل محمد یوسف خطاب کر رہے ہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بطور پاکستانی ہم سب کو وطن عزیر کی تعمیر وترقی میں160بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔ علامہ محمداقبال کے تصور خودی پر عمل پیر اہونے سے ہماری عظمت رفتہ بحال ہوسکتی ہے۔ یہ بات معروف بزنس مین محمد صدیق شیخ نے گڈاپ پبلک اسکول میں160منعقدہ یوم اقبال کی شاندار تقریب میں160مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اسکول پرنسپل شیخ160محمد یوسف کی زیر صدارت اور وائس پرنسپل جمیل راجپر اور مس نغمہ نیازی کی زیر نگرانی ہونے والی تقریب میں طلبہ و طالبات، والدین اور علاقے کے عمائدین نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر اسکول پرنسپل شیخ160محمد یوسف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کا اصل مقصد ملک کے ہونہاروں160کو تعلیم کے ساتھ کارآمد تربیت فراہم کرنا ہے۔ انہوں160نے کہا کہ جدید دور میں تعلیم کا معیا ر بہتر ہوا ہے اور تعلیمی ادارے قابل اور ہنرمند نوجوان پیدا کر رہے ہیں160جو اپنے اپنے شعبوں160میں160ملک وقوم کی خدمت کا فریضہ انجام دے رہے ہیں۔ تقریب میں160مس نغمہ نیازی نے شاعر مشرق ڈاکٹرعلامہ محمد اقبال کی نظم سنا کر حاضرین کو محظوظ کیا۔ تقریب میں طالب علم محمد دانش، نصیب اللہ، فراز، محمد سجاد اور مزمل لاشاری نے صوفیانہ کلام پر ٹیبلو پیش کرکے محفل کو چار چاند لگا دیئے جبکہ طلبا و طالبات میں 160علامہ محمد اقبال کے حوالے سے کوئنز مقابلے کرائے گئے۔ آخر میں160مہمان خصوصی محمد صدیق شیخ اور پرنسپل شیخ160محمد یوسف نے تمام شرکا خاص160طور پر میڈیا کا شکریہ ادا کیا۔