حکومت قوم کو ڈیم کے حوالے سے آگاہ کرے،جسٹس(ر) ساقب نثار

56

لاہور : سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نےکہا کے حکومت  نےڈیم کے لیے کیا اقدامات کیے قوم کو آگاہ کرے، پاکستان پانی کی کمی کے باعث تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان   پانی کی کمی کے  باعث  خطرناک  دہانے پر کھڑا ہے جب کہ  پانی حیات ہے اور  پانی قدرت کا انمول تحفہ ہے جس کے بغیر  زندگی کا تصور نہیں ہے۔

جسٹس (ر)ثاقب نثار نے کہا کہ کراچی ،کوئٹہ سمیت دیگر شہروں میں پانی کے ذخائر میں  کمی محسوس کی  جب کہ پنجاب اور سندھ مین 5 بڑے ڈیم  بنانے کا آرڈر دیا۔

انہوں نے کہا کے ڈیم کی مہم چلائی قوم کو آگاہی فرام کی ،ڈیم کے لیے 9 ارب روپے جمع کیے، جمع کردہ فنڈز کا سپریم کورٹ خود  ضامن ہے۔

جسٹس (ر)ثاقب نثار نے  راول ڈیم کے حوالے  سے کہا کے  آبادیوں کا فضلہ ڈیم میں  جارہاہے اور وہی   فضلے  والا پانی راولپنڈی کی عوام کو  پینے کیلئے دیا جارہا ہے، ہمیں پانی کے اس  سنگین مسئلے پر جدوجہد کرنا پڑے گی۔

انہوں نے کہا کے واسا منرل واٹر کی کمپنیوں سےایک پیسہ نہیں لے رہا تھا، ایک حجت پوری کرنے کیلئے ایک پیسے کا چوتھائی قیمت لگائی، میں نے منرل واٹر اور بیوریجز پر ایک پیسہ قیمت لگائی، 8 بلین گیلن پانی منرل واٹر کمپنیاں زمین سے نکالتی ہیں۔

سابق چیف جسٹس نے مزید کہا کہ حکومت نے   ڈیم کے لیے جو اقدامات کیے ہے ان اقدامات  سے قوم کو  آگاہ کرے۔