انسانی ہمدردی کے طور پر دیکھ بھال نواز شریف کا حق ہے

30
اسلام آباد: وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان اور افتخار درانی میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں
اسلام آباد: وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان اور افتخار درانی میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں

اسلام آباد (آئی این پی)ترجمان وزیرِ اعظم آفس افتخار درانی نے کہا ہے کہ انسانی ہم دردی کے طور پر دیکھ بھال نواز شریف کا حق ہے، جیل میں ڈاکٹرز موجود ہیں تاہم مسلسل اسپتال منتقلی کا کہا جا رہا ہے۔ عارضہ قلب کے باعث نواز شریف کی جیل سے اسپتال منتقلی اور اپوزیشن کے لیے این آر او کی خبروں پر وفاقی حکومت نے ردِ دیتے ہوئے واضح کیا کہ عمران خان کبھی بھی این آر او نہیں دیں گے۔ عمران خان نے قوم سے جو وعدہ کیا تھا آج بھی اس پر قائم ہیں، عوام سے وعدہ ہے کہ لوٹی ہوئی دولت پاکستان واپس آئے گی۔نواز شریف کی علالت سے متعلق انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز کے کہنے پر ان کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، سسٹم کو آگے چلانے کے لیے حکومت کو ایسے فیصلے بھی کرنے پڑتے ہیں۔افتخار درانی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اسمبلی میں اداروں کو بلیک میل کرنے آتی ہے۔معاون خصوصی افتخار درانی نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت کا معاشی اصلاحات پیکج غریب لوگوں کے لیے تھا، مشکل وقت ضرور ہے تاہم گزر جائے گا، شیخ رشید سینئر سیاست دان ہیں، اس لیے پی اے سی کارکن بنایا، سعد رفیق کو پی اے سی کارکن بنانے کا فیصلہ اسپیکر ہی کریں گے۔